نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عوام میں مقبولیت کا خوفناک استعمال اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بنتا ہے، جمہوریت کی بحالی، غیر جانبدارانہ انتخابات، عوامی مینڈیٹ کا تحفظ کے لیے بڑی جمہوری جدوجہد کرنا ہو گی، سیاسی بحرانوں کے حل کے لیے قومی سیاسی ڈائیلاگ ناگزیر ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ سیاسی جمہوری احتجاج کو طاقت سے روکنا حکومتوں کے لیے وبال جان بنتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر کا دورہ پاکستان جرت مندانہ، دوستانہ اور مفید ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئین کی حدود کا سیاست، ریاست اور مقتدر قوتوں کو پابند ہونا ہوگا۔ سیکیورٹی اہل کاروں اور سیاسی کارکنان کی شہادتیں قومی المیہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی