جھیل سیف الملوک روڈ کو سیاحتی سیزن شروع ہونے سے قبل سیاحت کے لیے کھول دیا گیا ہے سیاح برف سے ڈھکی جھیل کے دلکش قدرتی مناظر دیکھ سکی گے۔تفصیل کے مطابق تاریخ میں پہلی دفعہ جھیل روڈ کو وقت سے پہلے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹیکنیکل اسٹاف نے کھول دیا، اب آنے والے سیاحوں کو برف سے ڈھکی ہوئی جھیل سیف الملوک کے منفرد نظارے دیکھنے کو ملیں گے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور مشیر سیاحت و ثقافت اور آثار قدیمہ زاہد چن کی خصوصی ہدایت پر سطح سمندر سے 10577 فٹ بلند جھیل سیف الملوک کو جانے والی روڈ سے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹیکنیکل اسٹاف نے بھاری مشینری کے ذریعے طویل مشقت کے بعد کم سے کم وقت میں جھیل روڈ سے گلیشیرز اور مٹی کے تودوں کو صاف کر کے جیپوں کے لیے کھول دیا۔سیاح جھیل سیف الملوک کے طلسماتی حسن اور برف پوش پہاڑوں کے دلفریب نظاروں سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی