i پاکستان

سی ڈی اے و پولیس اہلکاروں پر حملہ کیس، عامر مغل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردتازترین

May 24, 2024

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو سی ڈی اے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہونے کے کیس میں جسمانی ریمانڈ کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پولیس کی عامر مغل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اپنے حکم میں کہا کہ عامر مغل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی