سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،حاجی راجہ صابر،سید امیرشاہ کاظمی،ملک عاصم،محمد سرفرازملک،راجہ ظفر،عالم نصیر،محمد رضوان و دیگر عہدیدران نے سردار طاہر محمودکو اسلام آبادچیمبرآف کامرس کا ایگزیکٹو ممبرمنتخب ہونے پر مبارکباد دی،اس موقع پرمزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے تمام نومنتخب عہدیداران تاجروں کی بہتری کیلئے اپنی جدوجہد اور کاوشوں کو جاری رکھیں گے اور سی ڈی اے مزدور یونین ہمیشہ کی طرح ان کی اخلاقی حمایت اور تائید جاری رکھے گی، چیمبر آف کامرس کے نومنتخب ایگزیکٹوممبرسردارطاہر محمودنے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اسلام آباد چیمبرآف کامرس کا بطور ایگزیکٹوممبرمنتخب ہونا تاجر برادری کا ہم پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے اورانشاء اللہ آئندہ بھی پہلے سے بہتر انداز میں تاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اورانکے اعتماد پر پورااتریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی