سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کمیٹی مکینیکل ڈویژن ٹوکے زیراہتمام ترقی پانے والے ملازمین میں لیٹرتقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام پاک سیکرٹریٹ میں کیا گیاجس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،سپریم ہیڈصوفی محمودعلی،حاجی صابرحسین،حاجی مشتاق احمد شاہد،چوہدری ارشد،ملک عاصم،چوہدری منیر،چوہدری طارق گجر،وارث دلیپ،اسد محمود،عالم نصیر،سیدارشاد شاہ،اسدجہانگیر کیانی،چوہدری محمد عاطف،ملک ساجد،عثمان الیاس،محمد عظیم،محمد رفیق،ملک عمر،محمد جوادسمیت سی بی اے کمیٹیوں کے نمائندگان اور ملازمین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،تقریب میں ترقی پانے والے ملازمین نے سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد ین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ہی حقیقی تنظیم ہے جو ملازمین کی بلاتفریق خدمت کر رہی ہے اور یقینا ایسے فیصلوں سے ملازمین کے تمام مسائل حل ہونگے اور انکے گھر میں خوشحالی آئے گی،ہم تمام ملازمین کی پروموشن کروانے پر قائدین کا شکریہ اداکرتے ہیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ مزدورکاز کے لیے جدوجہد کی اور اپنے عمل سے ثابت کیا کہ مزدور یونین ہی مزدوروں کی نمائندہ تنظیم ہے جو ہر محاذ پر ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے، ہم نے ریفرنڈم میں جو وعدے کیے تھے آج الحمد للہ اسکی تکمیل کررہے ہیں اورہم سات ہزارسے زائد فیلڈسٹاف کی پروموشن کرواچکے ہیں
جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،مزدور یونین نے ادارے کے مالی،بیلدار،والومین و دیگر فیلڈسٹاف جو اسی سکیل میں ریٹائرڈ ہو جاتاتھااسکی پروموشن کے لیے تعلیم کی شرط کا خاتمہ کروایااور تیس سے زائد کیٹیگریز کی لائن آف پروموشن بحال کروائی جس سے ادارے کے ہزاروں ملازمین مستفید ہونگے اور وہ اگلے سکیل میں ترقی حاصل کر سکیں گے،ہم نے ان مشکل ترین حالات میں ملازمین کو 20فی صد مہنگائی الاؤنس دلوایا اور تمام الاؤنسزمیں 50سے 100فی صد اضافہ کروایا جبکہ نام نہادلیڈروں نے اپنی دیہاڑی لگانے کے علاوہ مزدوروں کے لیے کچھ نہیں کیا اور پلاٹوں کے نام پر ملازمین کو بیوقوف بناتے رہے اوراب ریفرنڈم کے نام پر دوبارہ ملازمین کا مستقبل داؤپر لگانے کے لیے مختلف سیاسی بیساکھیوں کا سہارالے رہے ہیں لیکن وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے،سی ڈی اے مزدور یونین ریفرنڈم کے لیے ہروقت تیا رہے او رانشاء اللہ ملازمین کے مسائل کے لیے اپنی جدوجہد ہر فورم پر جاری رکھے گی،اس موقع پر سی ڈی اے ملازمین ناہیداختر،امجد حسین،نوازش،مظہر علی شاہ،محمد اسلام،افتخارلیاقت،حیدر،شاہد و دیگر نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاشاگروپ اور امان اللہ گروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا،تقریب کے اختتام پر قائد مزدورچوہدری محمد یٰسین نے تمام پروموٹ ہونے والے ملازمین میں ترقی کے لیٹرزتقسیم کیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی