i پاکستان

سی ڈی اے مزدور یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسد محمود دو ماہ کے مطالعاتی دورے پر جنوبی افریقہ روانہتازترین

September 01, 2024

پاکستان ورکرز فیڈریشن اور سی ڈی اے مزدور یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسد محمود گلوبل لیبر یونیورسٹی کی دعوت اور ایف ای ایس پاکستان آفس کے خصوصی تعاون سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کے لیے دو ماہ کے مطالعاتی دورے پر جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے،اس پروگرام میں دنیا بھر سے چھبیس سے زائد ممالک کے نمائندگان شرکت کریں گے، اس موقع پر اسد محمود پاکستان بھر کے مزدوروں کی نمائندگی کریں گے اور مطالعاتی دورے کے دوران مزدور تنظیموں کے عہدیداران،لیبر قوانین پر عملدرآمد کرنے والے اداروں، مزدور تحریک کے رہنماوں سمیت مختلف شعبہ جات کے نمائندگان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی