سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کمیٹی سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام شمولیتی پروگرام سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ میں منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران ،سی بی اے کمیٹیز کے نمائندگان سمیت مسیحی برادری نے کثیر تعدادمیں شرکت کی،پروگرام میں راول ٹائون حاضری سمیت مختلف سیکٹرز سے سینکڑوں مسیحی ملازمین نے سی ڈی اے مزدور یونین کی کارکردگی اور خدمت کو مدنظر رکھ کر شمولیت کا اعلان کیا ،ملازمین سے خطاب کر تے ہوئے پاکستان ورکرزفیڈریشن و سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین،سی ڈی اے مزدور یونین کے وائس چیئرمین وارث دلیپ،جنرل سیکرٹری سی بی اے کمیٹی طارق شریف،رانا ندیم،اشفاق گجر،فاروق نور،شہبازناظر،تشکیل جاویدسمیت دیگرنے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کا مشن مزدور کی بلاتفریق خدمت ہے ،
حال ہی میں سی ڈی اے مزدور یونین نے دن رات محنت اور جدوجہد سے عیدالاضحی پر کام کرنے والے تمام ملازمین کے لیے ایک تنخواہ بطور اعزازیہ منظورکروائی جس کی وجہ سے مزدورخوشحال ہوا ہے ،انھوں نے کہا کہ مسیحی ملازمین کو بہت سارے مسائل کا سامنا ہے ،سی ڈی اے مزدور یونین ان تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کررہی ہے ،انشاء اللہ جلد ہی سی ڈی اے کے مزدوروں کے تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا ،سی ڈی اے مزدور یونین کارکردگی پر یقین رکھتی ہے اسی بنیاد پر آج جو ق درجوق ملازمین یونین میں شامل ہو رہے ہیں ،
کچھ لوگ ناکام سازشوں اور جھوٹ کے ذریعے مزدوروں کے نام پر سیاست کر رہے ہیں لیکن الحمد للہ سی ڈی اے کا مزدور باشعور ہو چکا ہے اور وہ اس بات سے باخوبی آگا ہ ہے کہ کون ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہا ہے اور کون مزدور دشمن ان کے معاشی قاتل ہیں ،انشاء اللہ اس بار بھی ان مزدوردشمنوں اور بہروپیوں کو عبرت ناک شکست دی جائے گی ،پروگرام کے آخر میں نئے بھرتی ہونے والے ملازمین میں سی بی اے کمیٹی سینی ٹیشن کے عہدوں کے لیٹرزتقسیم کیے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی