i پاکستان

سی ڈی اے کے باشعور ملازمین مخالفین کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیں گے۔ چوہدری محمد یٰسینتازترین

August 21, 2024

سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کمیٹی پارلیمنٹ لاجز اینڈ ہاسٹل کے زیر اہتمام ترقی پانے والے ملازمین میں لیٹرتقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام گورنمنٹ ہاسٹل میں کیا گیا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈصوفی محمودعلی،حاجی صابرحسین،حاجی مشتاق احمد شاہد،سردار محمد آصف،علی اصغر مانی بٹ،ملک عاصم،چوہدری منیر،چوہدری طارق گجر،چوہدری واجد گجر،چوہدری ابرار،بابر حسین،سلطان بہادر،بابررشید،قاری عمردراز،چوہدری نثار،صلاح الدین خان،راجہ شکیب الحسن،چوہدری صبور سمیت سی بی اے کمیٹیوں کے نمائندگان اور ملازمین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،تقریب میں ترقی پانے والے ملازمین نے سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد ین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ہی حقیقی تنظیم ہے جو ملازمین کی بلاتفریق خدمت کر رہی ہے اور یقینا ایسے فیصلوں سے ملازمین کے تمام مسائل حل ہونگے اور انکے گھر میں خوشحالی آئے گی،ہم تمام ملازمین کی پروموشن کروانے پر قائدین کا شکریہ اداکرتے ہیں،تمام ملازمین سی ڈی اے مزدور یونین کے ساتھ ہیں اور اپنی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہیں اور انشاء اللہ ریفرنڈم میں تمام ملازمین سی ڈی اے مزدور یونین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ مزدورکاز کے لیے جدوجہد کی اور اپنے عمل سے ثابت کیا کہ مزدور یونین ہی مزدوروں کی نمائندہ تنظیم ہے جو ہر محاذ پر ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے،

ہم نے ریفرنڈم میں جو وعدے کیے تھے آج الحمد للہ اسکی تکمیل کررہے ہیں اورہم سات ہزارسے زائد فیلڈسٹاف کی پروموشن کرواچکے ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،سی ڈی اے مزدور یونین کو اپنے کارکنوں پر فخر ہے،ماضی میں فیلڈسٹاف ملازمین کو نظراندازکرکے ایسے قوانین بنائے گئے جن سے ان ملازمین کی ترقیاں رک گئیں لیکن ہم نے ملازمین کے لیے تیس سے زائد مختلف کیٹگریاں سی ڈی اے بورڈ سے منظور کروائیں اورادارے کے مالی،بیلدار،والومین و دیگر فیلڈسٹاف جو اسی سکیل میں ریٹائرڈ ہو جاتاتھااسکی پروموشن کے لیے تعلیم کی شرط کا خاتمہ کروایا جس سے ادارے کے ہزاروں ملازمین مستفید ہونگے اور وہ اگلے سکیل میں ترقی حاصل کر سکیں گے،ہم نے ان مشکل ترین حالات میں ملازمین کو 20فی صد مہنگائی الاؤنس دلوایا اور تمام الاؤنسزمیں 50سے 100فی صد اضافہ کروایا جبکہ نام نہادلیڈروں نے اپنی دیہاڑی لگانے کے علاوہ مزدوروں کے لیے کچھ نہیں کیا اور پلاٹوں کے نام پر ملازمین کو بیوقوف بناتے رہے اوراب ریفرنڈم کے نام پر دوبارہ ملازمین کو ورغلارہے ہیں لیکن سی ڈی اے کا باشعور مزدور انکی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے اور فتح انشاء اللہ سی ڈی اے مزدور یونین کی ہو گی،اس موقع پر انھوں نے سی ڈی اے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ طور پر سی بی اے کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ملازمین کودرپیش مسائل حل کریں تاکہ مزدوروں میں پائی جانے والی بے چینی کاخاتمہ ہو سکے،تقریب کے اختتام پر قائد مزدورچوہدری محمد یٰسین نے تمام پروموٹ ہونے والے ملازمین میں ترقی کے لیٹرزاور ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین میں تحائف تقسیم کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی