i پاکستان

شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال، گرمی کی شدت میں کمی کا امکانتازترین

May 03, 2024

محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی، گرمی کی شدت میں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں اور اس وقت کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی