i پاکستان

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ،وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور بھارتی ہم منصب کے درمیان مصافحہتازترین

May 05, 2023

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارتی شہر گووا پہنچے جہاں پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان مصافحہ ہوا ہے،بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی اور اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرا کا آمنا سامنا ہوا جس کے بعد ونوں نے مصافحہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی