بھارت کے شہر گوا میں جاری شنگھائی تعان تنظیم اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے روسی وزیر خارجہ سمیت تاجک، ازبک ہم منصب کی ملاقاتیں ہوئیں ، ملاقاتوں کے دوران تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران ہوئی، ملاقات میں پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون پر بات چیت کی، پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے اقتصادی تعاون اور علاقائی رابطہ بڑھانے پر زور دیا،علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری کی ازبکستان کے ہم منصب بختیور سیدوف اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی