شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور، اس کے ساتھی اور 4 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار سہولت کاروں کا تعلق گاوں ہرمز، سپین وام، خدری اور میرعلی سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں اور سہولت کاروں نے اعتراف جرم کرلیا جس کے بعد انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق رواں سال اب تک شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے 28 سہولت کار گرفتار کیے جا چکے ہیں، گرفتار دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات کے بعد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے بیشتر دہشت گرد کرک، ہنگو، کرم اور ٹل کے مدارس میں پڑھتے تھے۔ سکیورٹی حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو مدارس میں داخل کرتے وقت چھان بین کے بعد مدارس کا انتخاب کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی