بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی صورتحال سے پریشان ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے اور پارٹی کے اندر اختلافات پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسد قیصر اور عاطف خان کو طلب کر لیا۔ عمران خان، اسد قیصر اور عاطف خان سے صوبہ کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔ عمران خان تمام رہنماں کے نام کچھ خاص ہدایات جاری کریں گے، اسد قیصر اور عاطف خان کی ملاقات کل اڈیالہ جیل میں متوقع ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ہے کہ سروس ڈیلیوری پر توجہ دی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی