i پاکستان

شیریں مزاری نے ای سی ایل سے نام خارج کرنے کیلئے درخواست دائر کردیتازترین

July 11, 2023

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ شیریں مزاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں شیریں مزاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عبوری نو فلائی لسٹ میں نام ڈالنا غیر قانونی ہے۔ واضح رہے کہ چند ہفتے قبل حکومت کی جانب سے شیریں مزاری سمیت پی ٹی آئی کے متعدد موجودہ اور سابق رہنماؤں و قائدین کے نام ای سی ایل ڈالے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی