i پاکستان

شیر افضل مروت اپنی توہین خود کروا رہے ہیں، ثنا اللہ مستی خیلتازترین

February 18, 2025

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت اپنی توہین خود کروا رہے ہیں،وہ ہر جگہ کہتے ہیں کہ مجھے پارٹی سے کیوں نکالا ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت کے اندر ایک ڈسپلن ہوتا ہے جس کے تحت جماعت چلتی ہے۔ افضل مروت کو جماعتی ڈسپلن کا خیال رکھنا چاہیے۔کسی بھی شخص کے انے یا جانے سے جماعتیں نہیں ٹوٹتی ہیں۔شیر افضل مروت کو جاوید ہاشمی چوہدری نثار اور شاہد خاقان عباسی کا انجام دیکھ لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جلد رہا ہوں گے اور وہ جو بھی فیصلہ کریں گے جماعت اس کو قبول کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مروت جانتے ہیں کہ ان کی حرکات و سکنات کیا ہیں۔پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی سب سے مقبول ترین جماعت ہے۔اور اس کی مقبولیت کا گراف 80 فیصد سے زائد ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت کا ڈسپلن ہر شخص پر لازم ہے۔عمران خان نے جو اصول اور قواعد رکھے ہیں اس پر جو چلے گا وہی جماعت میں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر اس کو جماعت میں لیں گے تو سارے لوگ اس کو قبول کر لیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی