شیخوپورہ میں کزن کو قتل کرنے کے بعد اس کا انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپے نکلوانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے خالہ زاد بھائی کو قتل کیا جس کی لاش کار سے برآمد ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ رقم کے لالچ میں خالہ زاد بھائی نے کزن کو دھوکے سے بلوا کرقتل کردیا۔ مقتول یاسین والدین کا اکلوتا بیٹا اور فیصل آباد کا رہائشی تھا۔ ملزمان نے قتل کرنے کے بعد اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے پیسے نکالنے کے لیے مقتول کا انگوٹھا کاٹا اور 10 لاکھ روپے نکلوائے،ملزمان مزید رقم نکلوانا چاہتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھے قتل کو ٹریس کرکے ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا۔پولیس نے کھڑی کار سے ڈیڈ باڈی برآمدکرلی۔ ملزمان لاش نہر میں پھینکنے جارہے تھے کہ پکڑے گئے۔ملزمان سے مقتول کا کٹا ہوا انگوٹھا بھی برآمد کرلیا گیا ۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی