شیخوپورہ میں ایک ڈمپرنے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق واقعہ شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں پیش آیا جہاں ڈمپرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار3 افرادجاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں سڑک پر چلنے والے 2گھوڑے بھی ہلاک ہوگئے جو ہلاک ہونے والے افراد کے ہی تھے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپرڈرائیورفرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی