وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے خاتون سے زیادتی کی کوشش کا نوٹس لے لیا۔ تفصیل کے مطابق چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے شیخوپورہ کا دورہ کیا ۔تھانہ بھکھی میں ملزم نے خاتون کو زیادتی کانشانہ بنانے کی کوشش کی اور فرار ہو گیا۔ چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی ۔حناپرویز بٹ کی خصوصی ہدایت پر شیخوپورہ پولیس نے کارروائی کی اور خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ۔ شیخوپورہ پولیس نیجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کیا ۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون کو انصاف دلوانے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی