شیخوپورع میں تین لاکھ روپے ادھار کے مسئلے پر بہنوئی نے سالے کو اغوا کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم علی تنویر نے اپنے برادر نسبتی کو ادھار کے 3 لاکھ روپے کی رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر گلہ دبا کر قتل کیا تھا ۔ دوران تفتیش بہنوئی علی تنویر نے قتل کا اعتراف کیا اور اس کی شناخت پر اس کے گھر کے صحن سے نوجوان فہد کی لاش برآمد کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ ملزم علی تنویر نے اپنے برادر نسبتی کو ادھار کے 3 لاکھ روپے کی رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر گلہ دبا کر قتل کیا تھا۔پولیس کے مطابق اغوا کا مقدمہ 27 ستمبر کو اس کی والدہ کی مدعیت میں داماد علی تنویر، بیٹی زہرہ بی بی ،کاشف علی اور دیگر 2 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیاگیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی