سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں لال حویلی سیل کرنے کے خلاف درخواست دائر کردی۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لال حویلی کے حوالے سے اپیل اب بھی زیر سماعت ہے، سیاسی دبا وپر متروکہ وقف املاک کی جانب سے لال حویلی سیل کی گئی، لال حویلی کو سیل کرنے کا مقصد سیاسی انتقام ہے۔ شیخ رشید نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ متروکہ وقف املاک کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر اپنے اختیارات سے تجاوز کیا گیا، لال حویلی میری ملکیت ہے، لال حویلی کی ملکیت سیلز ڈیڈ کے ذریعے سب رجسٹرار راولپنڈی میں رجسٹرڈ ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت متروکہ وقف املاک کا لال حویلی سیل کرنے کا اقدام غیر قانونی قرار دے، اور متروکہ وقف املاک کو لال حویلی کے رہائشیوں کو زبردستی بے دخل کرنے سے روکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی