i پاکستان

شیخ رشید کی درخواست خارج ،نگران وزیراعلی پنجاب کی تقرری درست قرارتازترین

April 14, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی تقرری درست قرار دے دی،عدالت عالیہ نے نگران وزیراعلی پنجاب کی تقرری کیخلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی تقرری درست قرار دے دی،تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعلی پنجاب کی تقرری میں کوئی غیر قانونی اقدامات نہیں ہوئے، نگران وزیراعلی کی تقرری آئین کے مطابق ہوئی، نگران وزیراعلی کی تقرری کے خلاف شیخ رشید سمیت دیگر کی درخواستوں کو خارج کیا جاتا ہے،یاد رہے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی تقرری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی