i پاکستان

شیخ رشید کا آرمی چیف سے عام معافی کے اعلان کا مطالبہتازترین

June 10, 2024

سابق وزیرداخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے عام معافی کے اعلان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ان کیسز کی شکل میں مرگئے ہیں، سب بے گناہ لوگوں کو عام معافی دے دیں۔ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست نہیں ہوسکتی کیونکہ فارم 45اور 47کی لڑائی گڑھے میں لے کر جائے گی، معیشت کی تباہی گڑھے میں لے کر جائے گی، عالیہ اور صنم جاوید کو روز جیلیں پھرائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اپیل کرتا ہوں ،بے گناہ لوگوں کو عام معافی دیں، یہ کہنے کو کیس ہوتا ہے، جب آدمی صبح کورٹ آکر شام کو گھر جاتا ہے تو لگ پتہ جاتا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ساری آئی ایل ایف کو سلام پیش کرتا ہوں، باقی لوگ کمپنی کی مشہوری کررہے ہیں، منی لانڈرنگ کے پیسوں سے پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہوا، بینظیر شہید بہتر تھی جس نے پہلے مہینے ہی ہمیں 7 سال قید دے دی تھی، یحیی خان کا کورٹ مارشل اچھا تھا، جس نے ایک سال قید اور 20 کوڑے لگا دیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی