لکی مروت میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے حوالدار شاہ دین کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان آرمی کے دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔ ہاد رہے کہ لکی مروت میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے حوالدار شاہ دین نے سوگواروں میں بیوہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی