i پاکستان

شدید بارشیں، حب ڈیم مکمل بھرنے میں 2 فٹ کی سطح باقی رہ گئیتازترین

August 29, 2024

شدید بارشوں کے بعد حب ڈیم مکمل بھر جانے میں مزید 2 فٹ پانی کی گنجائش باقی رہ گئی ہے اور ڈیم میں پانی کی سطح آب 337 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔حالیہ مون سون بارشوں سے حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریاز اور دریجی سمیت ضلع خضدار کے پہاڑی علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے اب تک حب ڈیم میں 14 فٹ تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے 31 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، مزید بارشیں ہوئیں تو حب ڈیم مکمل بھر جائے گا اور ڈیم مکمل بھرنے کے بعد پانی کا اخراج اسپیل وے سے شروع ہو جائے گا۔ حب ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم کے مکمل بھرجانے میں 2 فٹ باقی ہیں، 339 فٹ پر ڈیم مکمل طور بھر جائے گا جس سے کراچی اور حب کے شہریوں کے لیے ڈھائی سال تک کا پانی ڈیم میں ذخیرہ ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی