شہداکی قربانیوں کوخراج عقیدت یوم تکریم شہدا منایا گیا،جی ایچ کیو میں یوم تکریم شہدا کی مرکزی تقریب میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جمعرات کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں یادگارشہدا پرمرکزی تقریب ہوئیجس میں چیف آف آرمی اسٹاف تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے،چیف آف نیول اسٹاف،چیف آف ایئراسٹاف نے یادگار شہدا پر خراج عقیدت پیش کیا۔ راولپنڈی میں جی ایچ کیو میں یوم تکریم شہدا کی مرکزی تقریب کا آغازکیپٹن بلال صادق نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔تقریب میں آرمی چیف نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی یادگار شہدا پر پھول رکھے فاتحہ خوانی کی۔ اس کے علاوہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے یادگارشہدا پر پھول رکھے،اینٹی نارکوٹکس فورس کیسربراہ ،آرپی اوراولپنڈی سیدخرم علی،آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر، کمشنراسلام آبادلیاقت علی چھٹہ اورکمشنرپنڈی نورالامین نے یاد گارشہدا پر پھول رکھے فاتحہ خوانی کی۔
تقریب میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم اور محمد رضوان نے بطور مہمان شریک ہوئے اوریاد گار شہدا پر پھول پیش کیے اور فاتحہ خوانی کی۔شہدا کے اہلخانہ اور بچوں نے یادگار شہدا پر پھول رکھے،جبکہ اینکرپی ٹی وی عشرت فاطمہ نے یادگار شہدا پر پھول پیش کیے۔مفتی منیب اورمولاناخبیرآزاد،مولانایاسین ظفراورعارف واحدی نے یاد گار شہدا پر پھول پیش کیے۔ ملک بھرمیں شہدا کے ایصال ثواب کیلئے مساجدمیں قرآن خوانی اور دعائیں کی گئیں۔ پاکستان ایئرفورس،نیول ہیڈکوارٹرز،فارمیشنزہیڈکوارٹراور پولیس کی یادگارشہدا پرتقریبات منعقد ہو ئیں ۔ملک بھرکے اسکولوں،کالجزمیں بھی خصوصی تقریبات کاانتظام کیاگیا ،طلبا اورطالبات نے بھرپورحصہ لیا ۔ صوبائی دارالحکومتوں،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان بھی یادگارشہداپربھی تقریبات کا انعقاد کیا ۔ملک بھرمیں شہدا کی قبورپرفاتحہ خوانی کی گئی ،عوام نے بھی بھرپورشرکت کی ۔
ملک بھر میں ریلیاں اورتقریبات منعقد کی گئیں جس میں عوام نے بھرپور حصہ لیا ، اسلام آباد کی شاہراہ دستور،صوبائی دارالحکومتوں میں شہدا کے ساتھ اظہارعقیدت کیلئے واک بھی منعقد کی گی ۔ آئی ایس پی آر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی،سروسزچیفس نے شہدا پاکستان کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ ریٹائرڈ فوجی افسران، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شہدا پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ شہدا کی لازوال قربانیاں وطن عزیزکی آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے،آج پوری قوم کیلئے ہرشہید کویاد کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ شہدا پاکستان ہمارے ہیرو اور ملک کاعظیم اثاثہ ہیں۔ قوم شہدا اور ان کے قابل فخر خاندانوں کی مقروض رہے گی۔شہدا ہمارا فخرتھے،ہیں اورہمیشہ رہیں گے۔ کسی کوشہدا کی لازوال قربانیوں کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی