i پاکستان

شہبازگل نے ٹرائل کورٹ سے درخواست بریت مسترد ہونیکا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاتازترین

February 14, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کیکیس میں ٹرائل کورٹ سے درخواست بریت مسترد ہونیکا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ شہباز گل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ٹرائل کورٹ میں کارروائی روکنے کی استدعا بھی کردی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ پراسیکیوشن کی جانب سے ایسا کوئی مواد نہیں دیا گیا جس پر فرد جرم لگ سکے، ٹرائل کورٹ کا آرڈر آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔ شہباز گل نے عدالت سے استدعا کی ہیکہ درخواست منظورکرتے ہوئیکیس سے بری کیا جائے اور درخواست بریت پر حتمی فیصلے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی