سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے پاس اختیارات نہیں اور وہ لینا بھی نہیں چاہتے۔ایک انٹرویو میں شہباز شریف اور نواز شریف بس بھائی ہیں لیکن ان کی خصوصیات الگ ہیں، شہباز شریف عوامی سطح پر کہتے رہے ہیں کہ وہ مزاحمتی بیانیے کے خلاف تھے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف شروع سے کہتے رہے کہ وہ مفاہمتی بیانیے کے حق میں ہیں۔محمد زبیر نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کی پیشکش بھی شہباز شریف نے اسٹیبلشمنٹ سے پوچھ کر دی ہوگی، میرا تجزیہ ہے کہ پی ٹی آئی کی بیک ڈور بات چیت ہورہی ہے۔ حکومت کو بھی پتا ہوگا لیکن تاثر نہیں دے رہی۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ ایسا تاثر دے رہی ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ جنگ میں ہے۔محمد زبیر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے فاصلے اتنے زیادہ ہیں کہ انہیں کم کرنے میں وقت لگ رہا ہے، بات چیت کے مختلف مراحل ہوں گے لیکن شدت بہت زیادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت زیادہ ہے اس میں کمی آئے گی تو پھر بریک تھرو کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی