i پاکستان

شہباز شریف فارم 47 کی پیداوار اور بے اختیار وزیراعظم ہیں ،چوہدری نثار احمد جٹتازترین

February 18, 2025

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری نثار احمد جٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف فارم 47 کی پیداوار اور بے اختیار وزیراعظم ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف اف ارمی سٹاف کو خط لکھ کے درست اقدام کیا ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے احتجاج سمیت پرامن جدوجہد کے راستے بند کر دئیے گئے ہیں۔26 نومبر کو جو کچھ ہوا پوری دنیا نے اسے دکھایا ہے بھائی۔انہوں نے کہا کہ نو مئی کو اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں،ملک میں فارم 47 والی حکومت ہے اور اسے اسٹیبلشمنٹ کنٹرول کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی