اسپیشل کورٹ کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ،فیصلہ میں کہا گیا کہ مقدمہ میں کم تنخواہ دار ملازمین کے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام عائد لگایا گیا تھا ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے مبینہ بے نامی اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے اور جمع کرانے کا کوئی ثبوت نہیں حاصل کیا گیا ، اگر عدالت یہ سمجھے کہ فرد جرم بے بنیاد ہے تو قانون ملزم کو بری کرنے سے نہیں روکتا ، فیصلہ کے مطابق تمام شہادتیں قلمبند کرنے کے بعد سزا کا کوئی امکان نہ ہو تو بھی قانون بریت سے نہیں رکتا ، بینک اکاؤنٹس فارم سے ظاہر ہوتا ہے ، کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا ان اکاؤنٹس کو کھلوانے میں کوئی کردار نہیں تھا ، صر ف الزامات کی بنیاد پر شہباز شریف اور حمزہ شہبا ز پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی