تحریک انصاف کی جانب سے شہباز گل پر تشدد کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں شہباز گل کے طبی معائنے کیلئے غیر جانبدار ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست اسد عمر اور بابر اعوان نے دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل پر پریشر ڈال کر اعترافی بیان لینے سے روکا جائے ، ان پر جسمانی تشدد کی خبریں میڈیا پر بھی آ چکی ہیں ، شہباز گل کی جسمانی اور دماغی حالت تشدد کے بعد بہتر نہیں جو ان کی زندگی کے لیے خطرہ ہے۔ ان کو حراست میں رکھنے کا مقصد صرف جسمانی تشدد کرنا مقصود ہے۔ درخواست میں پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شہباز گل پر جسمانی تشدد روکنے کا حکم جاری کرے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی