i پاکستان

صحافیوں اور کیمرہ مینوں پر تشدد، پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید مقدمے سے بریتازترین

November 14, 2024

صحافیوں اور کیمرہ مینوں پر تشدد کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان کو مقدمے سے بری کر دیا۔سینیئر سول جج احتشام عالم نے کیس کی سماعت کی۔ فیصل جاوید خان اپنے وکلا سردار مصروف ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔تھانہ بنی گالہ پولیس نے نجی ٹی وی کیمرہ مین سمیت دیگر صحافیوں پر ہلا بولنے، دھمکانے اور تشدد کا نشانہ بنانے پر پی ٹی آئی کے سینٹیر فیصل جاوید سمیت دیگر کے خلاف 12 اگست 2022 کو مقدمہ درج کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی