i پاکستان

صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظورتازترین

November 30, 2024

صحافی مطیع اللہ جان کی 10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی۔مطیع اللہ جان کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے مطیع اللہ کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔ مطیع اللہ جان کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی تھی۔واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر مطیع اللہ جان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس نے مطیع اللہ جان کو ای نائن چیک پوسٹ سے گرفتار کیا، گاڑی کو پولیس نے گزشتہ رات ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی