i پاکستان

صحافی کو دھمکانے کا کیس،فیصل جاوید کے خلاف مقدمے کی سماعت 8 جولائی تک ملتویتازترین

May 13, 2024

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کے خلاف صحافی کو دھمکانے اور جھگڑا کرنے کے مقدمے کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔ پیر کو فیصل جاوید کے خلاف کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی، فیصل جاوید کے وکیل سردارمصروف عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے مکل کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے فیصل جاوید کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا اس مقدمے میں صرف ایک ملزم ہے؟ اس پر وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جی بس ایک بندے کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی