i پاکستان

شادی کیلئے کم سے کم عمر کا تعین ریاست کا اختیار ہے، وفاقی شریعت کورٹتازترین

March 06, 2023

وفاقی شریعت کورٹ نے قرار دیا ہے کہ ریاست کو اختیار ہے شادی کے لئے کم سیکم عمر کا تعین کرے۔ وفاقی شریعت کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین پر مشتمل بینچ نے سندھ چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ کے تحت شادی کی کم سے کم عمر سے متعلق درخواست کی۔ سندھ چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ کے خلاف درخواست اسلام قبول کر کے پسند کی شادی کرنے کے کیس میں نو مسلم لڑکی آرزو فاطمہ کے سابق شوہر علی اظہر کی جانب سیدائرکی گئی تھی۔ عدالت نے فریقین کا فیصلہ سننے کے بعد قرار دیا کہ ریاست کو اختیار ہے کہ شادی کیلئے کم سے کم عمر کا تعین کرے، ریاست کا یہ اقدام اسلامی قوانین کے متصادم نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی