سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کو احتیاط سے زبان استعمال کرنے کا مشورہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں کمزور ہیں، ملک آئین کے مطابق نہیں چل رہا، سیاسی جماعتوں کو دشمنی دور کرنی ہوگی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ فاٹا انضمام کا فیصلہ نیک نیتی سے کیا تھا لیکن اندازہ نہیں تھا کہ قبائلیوں کو حقوق سے محروم رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں کمزور ہیں، ملک آئین کے مطابق نہیں چل رہا، سیاسی جماعتوں کو دشمنی دور کرنی ہوگی۔ شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ 35 سال مسلم لیگ(ن)میں ایک سوچ کے ساتھ تھا، نواز شریف کے ساتھ پرانا تعلق ہے، ان کا احترام کرتا ہوں، پنجاب اور وفاق میں جو ہو رہا ہے ان کے کھاتے میں جاتا ہے، ان کو خود دیکھنا چاہیے کہ جو ہورہا ہے کیا ملک کے مفاد میں ہیں؟ اندھیرے میں ہونے والی آئینی ترامیم ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچاتی ہے۔ سربراہ عوام پاکستانی پارٹی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلی ہیں ان کو بڑی احتیاط سے زبان استعمال کرنی چاہیے، وزیراعلی کی کچھ ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب آپ وزیراعظم بنتیہیں تو آپ کو سمجھنا چاہییکہ جیل جانا ٹریننگ کا حصہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی