i پاکستان

شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ ایک بار پھر مؤخر،18 جولائی کو سنایا جائے گاتازترین

July 10, 2023

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فیصلہ مکمل تحریر نہیں کیا جا سکا ہے اس لئے مزید وقت درکار ہے، اب ایل این جی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ 18 جولائی کو سنایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی