اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کی عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ پھر مؤخر کر دیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی، احتساب عدالت نے فیصلے کے لیے 4 اگست کی نئی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالتی عملے نے کہا کہ 4 اگست کو نیب آرڈیننس کے تحت دائر درخواستوں پر فیصلہ سنایا جائے گا۔ درخواست دائر کرنے والوں میں شیخ عمران الحق، آغا جان اختر، سعید احمد خان، عبدالصمد داد اور چوہدری محمد اسلم ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ نیب آرڈیننس کے تحت یہ ریفرنس اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا جبکہ شاہد خاقان عباسی اور ان کے بیٹے عبداللہ شاہد نے نیب آرڈیننس کے تحت درخواست دائر نہیں کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی