i پاکستان

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالتازترین

April 30, 2024

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلیہ خیال کیا گیا، شاہد خاقان اور ڈاکٹر عشرت العباد کی ملاقات میں تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت کی گئی۔دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باکردار اور باعمل سیاستدان ملک کو پسماندگی کی دلدل سے نکال سکتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی سے پہلے مفتاح اسماعیل نے بھی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی عشرت العباد سے ملاقات کا مقصد سیاسی منظر نامے کا جائزہ تھا۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عشرت العباد سے یہ ملاقات سیاسی جماعت سے متعلق امور پر نہیں تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی