i پاکستان

شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار، رہا ئی کا حکمتازترین

May 18, 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دی گئی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم جاری کیا،عدالت نے ریمارکس دیے کہ شاہ محمود قریشی کو بیان حلفی دینے کے بعد رہا کیا جائے گا،اس کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی اہلیہ کو بھی رہا کرنے کا حکم دیا ہے،واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی