سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے پر ہونے ولے بم دھماکے پر ڈی آئی جی مالاکنڈ اور ڈی پی او سوات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔سرکاری حکام کے مطابق ڈی آئی جی محمد علی گنڈاپور اور ڈی پی او زاہد اللہ کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سے تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اور سپیشل سیکرٹری داخلہ شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات کرے گی اور تحقیقات کے بعد تفصیلی رپورٹ بھی تیار کرکے صوبائی حکومت کو جمع کرائے گی۔واضح رہے سوات کے علاقے مالم جبہ میں 22 ستمبر کو غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے پر دھماکاہوا تھا، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے تھے، دھماکے میں تمام سفارت کار محفوظ رہے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی