صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں مزدوروں کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دہشتگردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت اور ملک سے دہشگردی کے خاتمے تک کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ صدر مملکت نے دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی