i پاکستان

صدر زرداری قتل سازش کیس، شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظتازترین

November 14, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد یاسر محمود نے آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش کے کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔وکیل صفائی سردار رازق کا کہنا تھا شیخ رشید احمد پر درج ایف آئی آر میں قوانین کو فالو نہیں کیا گیا، شیخ رشید پر تو پرائیویٹ شخص کے خلاف بات کا الزام ہے۔وکلا کی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی