صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے سعودی شہزادی لطیفہ بنتِ عبدالعزیز السعود کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، شاہی خاندان اور سعودی عوام سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے شہزادی لطیفہ بنتِ عبدالعزیز السعود کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، صدرِ پاکستان نے شہزادی لطیفہ کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے ورثا کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی