وزیر اعظم شہبازشریف نے چین کے75ویں یوم تاسیس پر چینی صدر، وزیراعظم اور عوام کو یوم تاسیس کی مبارک باد دی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ صدر شی جن پنگ کی زیرقیادت چین کی ناقابل یقین ترقی پر فخر ہے۔ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں۔ دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری وقت کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین سی پیک کی کامیابی کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لئے تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی