صدر مملکت اور وزیر اعظم نے صدر سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کی صاحب زادی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال کی بڑی صاحب زادی سمیعہ سلمان دبئی میں انتقال کر گئی ہیں، جن کی نماز جنازہ اور تدفین دبئی میں کر دی گئی ہے ۔صدر مملکت اور وزیر اعظم نے سلمان اقبال کی صاحب زادی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے، صدر عارف علوی نے کہا کہ مشکل وقت میں سلمان اقبال اور ان کے خاندان کے ساتھ ہماری دعائیں ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کیا کہ اس غم کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، اللہ سلمان اقبال اور اہل خانہ کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے سلمان اقبال اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی