صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 8 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ صدر مملکت نے ضلع ٹانک اور خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا۔صدر نے کہاکہ فتن الخوارج کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، صدر مملکت نے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی