i پاکستان

صدر مملکت اور وزیراعظم کی لکی مروت میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت، شہید پی ایم اے کیڈٹ عارف اللہ کو خراج عقیدت پیشتازترین

October 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے لکی مروت میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدرآصف زرداری نے شہید پی ایم اے کیڈٹ عارف اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا، صدر مملکت نے کہا کہ عبادت گاہوں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور غیر اسلامی فعل ہے، صدر مملکت نے شہید کیلئے بلند درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا۔ دریں اثناء وزیراعظم محمد شہبازشریف نے شہید عارف اللہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عارف اللہ شہید نے بزدل دشمنوں کے حملے کو ناکام بنا کر جرات و بہادری کی مثال قائم کردی، پاک فوج کے جذبہ حب الوطنی اور مٹی سے عہد وفا کی مثال ڈھونڈنے سے نہیں ملتی۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ عارف اللہ شہید کی فرض شناسی اور لگن نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے، پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی