صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے بدھ کو ایوان صدر میں اہم ملاقات کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں آڈیو لیکس کا معاملہ اور سیلاب سے ہونے والے معیشت کے نقصانات پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں ملکی سیکیورٹی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماں نے وزیراعظم کے جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مختلف سربراہان مملکت سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے صدر مملکت کو اپنے پلان سے آگاہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار کی وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے فوری بعد صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات ہوئی جو 20 منٹ تک جاری رہی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی