صدر مملکت اور وزیر اعظم نے میجر طفیل محمد شہید کو 66 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم مادر وطن کے دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت کو سلام پیش کرتی ہے، میجر طفیل محمد شہید نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے جرات اور بہادری کی مثال رقم کی، پوری قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے، پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ صدر مملکت آصف زرداری نے میجر طفیل محمد شہید کیلئے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی