i پاکستان

صدر آصف زرداری سے بوہری برادری کے سربراہ کی ملاقاتتازترین

July 27, 2024

صدر آصف علی زرداری سے بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر زرداری نے کہا کہ بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے،بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی معیشت اور کاروباری شعبے میں مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ بوہرہ کمیونٹی کی تعلیم ، صحت اور دِیگر شعبوں میں خدمات قابل تحسین ہیں، صدر مملکت نے سماجی خدمات کے شعبے میں پاکستان کیلیے سیدنا مفضل سیف الدین کی خدمات کو سراہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی